ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم، بیوہ کو جائیداد میں اسکا حصہ دیا جائے: لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بیوہ کو جائیداد میں سے حصہ دینے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل پرفیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ خاتون کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بھائی نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا، 2011 میں خاتون نے جائیداد میں حصے کیلئے ٹرائل کورٹ میں دعویٰ دائرکیا۔

حکم میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2014 میں خاتون کے دعوے کو  مسترد کردیا تھا جس پر خاتون نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیاکہ بیوہ کو جائیداد میں اس کا حصہ دیا جائے۔

Related posts

لاہور: آئی سی سی مذاکرات پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مؤقف، “مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا”

لاہور: بسنت فیسٹیول پر شہریوں کی اکثریت کا حکومتی فیصلے کی حمایت، سروے میں حفاظتی اقدامات کو بھی سراہا گیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورۂ بلوچستان، سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان