صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہسپتالوں کے دوروں سے بہتری آئی ہے کل مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کسی ایک مریض یا انکے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور مفت تمام قسم کے ٹیسٹ ہورہے جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئی اسکے ذمہ دار ایم ایس ہونگے مریضوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے صحت اور تعلیم کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنارہی اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہی ہیں بی ایچ یو کی ری ویمپنگ ہورہی،مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ینگ ڈاکٹرز مریم نواز ہیلتھ کلینک کو پوری ذمہ داری سے چل رہے ہیں مخالفین صحت اور تعلیم کے بجٹ سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور اداروں کےخلاف مہم جوئی کےلئے استعمال کررہے۔