دریائےسندھ پرکینال منصوبےکیخلاف پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد:  دریائے سندھ پر کینال نکالنےکے  منصوبے کے خلاف  پی ٹی آئی  نے قومی اسمبلی  میں  قرارداد  جمع کرادی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد پارلیمانی لیڈر  زرتاج گل، علی محمد خان اور  احمد چھٹہ نے اسپیکر آفس میں جمع کروائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ کینال کی تعمیر کے معاملےکے حل کے لیےفوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15 روز میں طلب کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہےکہ کینال کی  تعمیر کے حوالے سے سندھ کے تحفظات کو  دور کیا جائے، چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری تک کام روکا جائے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ 60 روز کے اندر  ارسا اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ پر غیر جانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے۔

Related posts

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی