چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس، صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا جس دوران صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ دی،اجلاس میں پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے سکیورٹی انتظامات اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات مکمل کئے گئے،آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میچز کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔میچز و دیگر مواقع پر کرائے کی بجائے مستقل بنیادوں پر کیمرے اور دیگر آلات نصب کئے جائیں۔ل،محکمہ داخلہ پنجاب اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل کوارڈی نیشن میں ہے،سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کو تمام وسائل فراہم کر ریے ہیں۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، “شہداء کا لہو آج بھی جمہوری پاکستان کے سفر کو روشن کر رہا ہے”

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا، نومبر میں سنگِ بنیاد رکھا جائے گا

جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں: وزیرِ خزانہ