خاتون مسافر کی طبیعت خراب، دبئی سے ڈھاکہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

دبئی سے ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جارہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلادیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔

پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

کراچی ائیرپورٹ پر ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کردیا۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی خانیوال آمد، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر تعزیت

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر پیغام — “شہداء کا لہو ہمارے راستے کو روشن کر گیا ہے”

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع — احتجاج، ریلیاں اور اجتماعات پر مکمل پابندی