سندھ اور بلوچستان شدیدگرمی کی لپیٹ میں، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ

سندھ اور  بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 19 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا بھی خطرہ ہے۔

آج سبی، لاڑکانہ، حیدرآباد اور دادو میں شدید گرمی پڑی اور   درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 19 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورت حال رہےگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں بھی موسم گرم  ہے اور  اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔  اب سے تھوڑی دیر پہلے تک کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری ، شدت 40 ڈگری محسوس کی گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا، سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہونےکی امید ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 223 شہری شہید، 570 زخمی

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اظہارِ اطمینان، امداد میں مزید اضافے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان