پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے ہوگا
اجلاس کے ایجنڈا پر محکمہ سکولز ایجوکشن سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے غیر سرکاری ارکان کے کاروائی کےدن دو پرائیویٹ بل اجلاس میں پیش کیے جائیں گے مفاد عامہ سے متعلق پانچ قراردادیں پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی حکومت کی جانب سے پولیس آڈر ترممی آرڈینینس منظوری کیلئے ایجنڈا پر رکھ لیا ہے.پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہےاجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گےاجلاس میں امن و امان اور مہنگائی پر عام بحث کی جائے گی.