پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پرارسا کومراسلہ لکھ دیا

پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پرارسا کومراسلہ لکھا ہے جس میں سخت موقف اپنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں لکھاگیا ہے کہ سندھ کوسکھربیراج پررائس کینال کوغیرقانونی پانی دیاجاتا رہا جو چھپایا گیا۔۔۔ ایسے اقدامات سےامن وامان کےمسئلےپیدا ہوسکتےہیں۔

پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پرارسا کومراسلہ لکھا ہے پنجاب نے پانی سندھ کو دینےپرسخت موقف اپنالیا۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق سکھربیراج پررائس کینال کوغیرقانونی پانی دیاجاتارہاجو چھپایاگیا،پنجاب کوکم اورسندھ کوشیئرسےزیادہ پانی دینےسےکسانوں میں بےچینی بڑھ رہی ہے،ایسے اقدامات سےامن وامان کےمسئلےپیدا ہوسکتےہیں،مارچ میں ارسا کی ٹیکینیکل اور ایڈوائزری میٹنگز میں کیےگئے فیصلوں پرعمل نہیں ہورہا،ارسا یہ ناانصافیاں روکے،فوری طورپر فیصلےکےمطابق پنجاب کواسکےحصےکا پانی مہیاکیاجائے، محکمہ آبپاشی نےموقف اپنایا کہ ربیع کی فصل کی طرح اب خریف کی فصل میں بھی پنجاب سے ناانصافی ہورہی ہے،تمام صوبوں کےسیکرٹریزآبپاشی کی موجودگی میں تریموں پنجند اورچشمہ کینال کو پانی دینےکافیصلہ ہوا،فیصلہ ہواتھا کہ منگلا پر پریشرکم کرنےکےلیےتربیلا سےپنجاب کی ٹی پی اورسی جےکینالزکوپانی دیاجائےگا،منگلا سے8ہزارکیوسک پانی لینا تھا لیکن تربیلا سےپانی نہ ملنےپرمنگلا سےاضافی 17سے20ہزارکیوسک لےرہےہیں،ربیع کی فصل میں پانی کی کل 16فیصدقلت تھی،جس میں سےسندھ کو19اورپنجاب کو22فیصد کم پانی دیاگیا اب حریف کی فصل میں 43فیصد شارٹیج ہے اور اس میں بھی پنجاب کےحصےکا پانی زیادہ اورسندھ کا کم روکاجارہاہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی خانیوال آمد، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر تعزیت

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر پیغام — “شہداء کا لہو ہمارے راستے کو روشن کر گیا ہے”

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع — احتجاج، ریلیاں اور اجتماعات پر مکمل پابندی