بہتر کارکردگی کے لئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا معاملہ،دی پولیس آرڈر (ترمیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانون کی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا
حکومت پنجاب دی پولیس آرڈر (ترمیم) آرڈیننس 2025 کو باضابطہ قانون کی شکل دینے کے لیے بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی،بل پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے حوالے کیا جائے گا،کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی،بعد از کمیٹی رپورٹ، آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے بذریعہ رائے منظور کروایا جائے گا،اسمبلی اجلاس نا ہونے کی باعث بذریعہ گورنر آرڈیننس چار ماہ کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی اجازت ملی تھی،گورنر پنجاب نے 4 اپریل کو پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کی اجازت دی،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گورنر آرڈیننس کے ذریعے اپنا کام کر رہا ہے،بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فورتھ شیڈول جرائم دیکھے گا، آرڈیننس کا کرائم کنٹرول فورس کے نام سے سپیشل فورس تشکیل دی جائے گی،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس ہوں گے۔