بی این پی کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنےکا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ کے علاقے لکپاس پر گزشتہ 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ پی این پی اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا۔

خیال رہے کہ بی این پی نے گزشتہ کئی روز سے لکپاس پر دھرنا دے رکھا تھا اور دھرنے کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے کئی بار مذاکرات بھی کیے تھے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا