چین نے آئی ایم ایف پروگرام سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم

اسلام آباد؛ وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا ہے چین نے آئی ایم ایف پروگرام سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا۔

زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے زرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دینے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا اپنے دورہ چین کے دوران زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے متاثر کیا، پاکستانی طلبا بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے، پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکالرشپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا، زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں سے کیا، اسکالر شپ پر چین جانے والے گریجویٹس میں بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد سے زائد ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا