کراچی: 19 اپریل کی رات سے سہ پہر 3 بجے تک جام صادق پل بند رہے گا

کراچی: قیوم آباد سے انڈسٹریل ایریا جانے والے جام صادق پل کو عارضی طور پربند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل کی سہ پہر 3 بجے تک جام صادق پل پر ترقیاتی کام کیا جائےگا جس دوران پل ٹریفک کیلئے مکمل بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی بھیجا جائے گا۔

اس کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ بھیجاجائیگا۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا