اسلام آباد ہائیکورٹ کا شادی ہالز،مارکیٹوں کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیٹوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے غلام معین الحق گیلانی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین 15 روز میں پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں۔ آئندہ سماعت تک فریقین کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے 16 اگست2023 کو احکامات جاری کیے گئے۔ متعلقہ قانون میں ترمیم سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ