کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے  اتوار سے شہر  قائد میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں  بھی24 اپریل سے ایک بار  پھر ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

Related posts

حکومت کاعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان—پوری صوبائی ترقی کا نیا سنگِ میل

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا