اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  گلگت، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلےسے متعلق موصول ابتدائی رپورٹس کے مطابق لاہور، راولپنڈی،گجرات، فیصل آباداورپنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

Related posts

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ