احتجاج کے باعث کاٹھور سپرہائی وے ٹریفک کیلئے بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی

کراچی: سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر احتجاج کے باعث سڑک بند ہونے سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔ 

جیو نیوز کے مطابق کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ 

اس حوالے سے رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون نے بتایا کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سےملک بھرکے لیے مال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی ترسیل بند ہے۔ 

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار