کراچی: جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی پروگرام میں عدم شرکت پر 15 پولیس افسران کی تنزلی

کراچی: جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی پروگرام میں شرکت نہ کرنیوالے 15 افسران کی تنزلی کردی گئی۔

ڈی آئی جی اسٹیلشمنٹ ڈویژن نے افسران کے عہدوں میں تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں ایک ہفتے کا ٹریننگ سیشن کیا گیا، سیشن میں 15 افسران بغیر اطلاع کے غیر حاضر پائے گئے جس کے بعد آئی جی سندھ نے افسران کی غیر حاضری کا نوٹس لیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عہدے میں تنزلی کی سزا پانے والوں میں خاتون ڈی ایس پی بھی شامل ہیں  جب کہ سزا پانے والوں میں ایک ڈی ایس پی،5  انسپکٹرز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ9 سب انسپکٹرز کے عہدوں میں تنزلی کرکے انہیں اے ایس آئی بنادیا گیا ہے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا