چولستان میں مقامی افراد نے نایاب نسل کا گرے بھیڑیا ماردیا

بہاولپور: چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں مقامی افراد نے نایاب نسل کا گرے بھیڑیا ماردیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق بھیڑیا مارنے پر 6 مقامی افراد کے خلاف تھانہ ڈیراور میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، یہ کارروائی مرے ہوئے بھیڑیے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ نایاب نسل کےگرے بھیڑیے کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان