مودی سرکار کی بے رحمی، بچوں کے علاج کیلئے موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا

مودی سرکار نے بے حسی اور بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کے علاج کے لیے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا۔

چوائس نیوز سے گفتگو میں بچوں کے والد نے بتایا کہ پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا 7 اور 9 برس کے بچے نئی دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں، اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی تاہم بھارتی دفتر خارجہ واپس جانے کا کہہ رہا ہے۔

متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر خود کو بھارت میں غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔

یاد رہے کہ ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر سارک ویزے پر موجود پاکستانیوں کو ایک ہفتے میں ملک چھوڑے کا حکم دیا ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا