یکطرفہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، پانی کی معطلی کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں ہوا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کے رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا خدشہ ہے، بھارتی اقدامات کے جواب میں واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدو رفت بند کر دی گئی ہے، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیے گئے ہیں تاہم سکھ یاتری ویزا معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا بھارتی ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کی جاتی ہیں، بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط فوری طور پرمعطل کیےجاتےہیں، پاکستان، اس کی مسلح افواج اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے دفاع کے لیے مکمل طورپرتیار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تعینات بھارتی نیول، ائیر اور ڈیفنس ایڈوائزرز کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیکر انہیں 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد 30 افراد تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی آب جارحیت اور دیگ اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی زمینی تجارت فوری طور پر بند کرنے اور بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی عائد کی تھی۔

اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ