وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن ‘ائیر پنجاب’ کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن ‘ائیر پنجاب’ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی نوشیرخان لنگڑیال نے ملاقات کی، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا، حکومت کے مؤثر اقدامات سے کسان کے لیے ترقی وخوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن ‘ائیر پنجاب’ کی منظوری دے دی جس کے لیے فوری طورپر 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔

مریم نواز نے ‘ائیر پنجاب’ کو ملک کی بہترین ائیر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی جاری کی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ