بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ، پاک فضائیہ کی کارروائی پر واپس جانے پر مجبور

بھارتی فضائیہ کے رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی جس کی پاک فضائیہ نے فوری طور پر نشاندہی کر لی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کل رات بھارتی ائیر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلےگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار