سکیورٹی وجوہات: اسکردو گلگت کی آج کی 10 پروازیں منسوخ

پاک بھارت کشیدگی کے باعث مختلف ائیرپورٹس سے اسکردو اور گلگت کے لیے قومی ائیر لائن کی آج کی تمام 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اسکردو پی کے 455، 456، لاہور اسکردو پی کے 453، 454، اسلام آباد سے اسکردو پی کے 451، 452 بھی منسوخ کر دی گئی۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 401، 402، 403، 404 منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد سے نجی ائیر کی اسکردو کی 2 پروازیں پی اے 451، 252  تاخیر سے آپریٹ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ