چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے مسلسل 400 دن کام کرکے تاریخ رقم کر دی

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ دن تک مسلسل کام کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دن تک مسلسل کام کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کمیشن نے اس کامیابی کا سہرا کمیشن کے سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کے سر پر سجایا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور یونٹ 4 نے 365 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ بنایا تھا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 جوہری پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔

اعلامیے  کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید توانائی کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

ایک پارلیمنٹ سے 2 آئینی ترامیم کافی ہیں مزیدکی گنجائش نہیں، پہلے جہاں نئے صوبے بنانے پراتفاق رائےہے وہ بنائیں: بلاول

سندھ اسمبلی نے موٹر وے کو عالمی سطح کا بنانےکی قرارداد مسترد کردی