بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائےگا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور  ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا، جہاں   پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے فیلڈ ٹریننگ مشق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلز ل عزم کا اعادہ کیا اور  افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ