ملک میں آج سے 5 مئی تک غیر متوقع موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری

ملک میں آج سے 5 مئی تک ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور شمالی مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور آندھی کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ سندھ کے چند اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ غیر متوقع موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اضلاع اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار