پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی: شیر افضل مروت

کراچی: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہےجو  26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آرہی ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

شیر افضل مروت نےکہا کہ  تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے، 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف بتائے کیا تیاری کی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آ رہی ہے، ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والے امریکا اور کینیڈا گھوم رہے ہیں۔

شیر افضل کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی اوربانی پی ٹی آئی کے معاملات کوسنجیدگی سےنہیں لےرہی جب کہ بہنوں اور وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا غلط روایت ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بھارت کا رویہ بہت زیادہ جارحانہ ہے، ہمیں اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑےگا۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان