پاکستان کا ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ابدالی ویپن سسٹم کے بعد آج ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، "ایکس انڈس” مشق کے تحت فائر کیے گئے الفتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے، پاکستان آرمی، اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، میزائل تجربہ کسی بھی جارحیت کوروکنےکے لیے پاک فوج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتمادکا اظہار ہے۔

صدر آصف زرداری  اور وزیر اعظم شہباز شریف نے الفتح میزائل کےکامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے والوں کی کاوشوں کو سراہا۔

صدر  مملکت نے ملکی سلامتی اور دفاع یقینی بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ 

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان نے جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ابدالی ویپن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، 450 کلو میٹر رینج والا ابدالی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا