لاہور: روزے دار طالب علم پر کلاس فیلوز کا بہیمانہ تشدد، زبردستی سانس رکوانے سے لڑکا بے ہوش

لاہور:جوہرٹاؤن میں اسکول کےطالب علم پر تشدد اور زبردستی سانس رکوانے کے الزا م میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جوہرٹاؤن میں طالب علم پر تشدد اور زبردستی سانس رکوانے کا مقدمہ نجی اسکول کی انتظامیہ اور 6 طلبہ کےخلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں متاثرہ بچے کے باپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان سبحان، معیز اور نوفل سمیت 6 لڑکوں نے بیٹے کا زبردستی سانس رکوایا، بیٹا روزے سے تھا ،سانس رکنے سے بے ہوش ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  ملزم معیز نے دھکادےکرگرایا تو بیٹے کا دانت اورجبڑا ٹوٹ گیا، اسکول انتظامیہ اور ملزمان نے دھمکیاں دیں اور زبردستی صلح کروائی، بیٹے کا میڈیکل کرا لیا ہے، زبردستی کی صلح کونہیں مانتا۔

 متاثرہ بچےکے باپ کا مزید کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ اور ملزمان نے دباؤ ڈال کر صلح پر مجبور کیا، مقدمے میں اسکول کےایم ڈی اورپرنسپل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ