مستونگ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: مستونگ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کل ہزار خان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ