پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے: اعزاز چوہدری

اسلام آباد: سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہےکہ  کل کے بعد سے پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 93 فیصد مسلمان آبادی تھی، گہری سازش کے تحت جموں کشمیر کا علاقہ پاکستان سے لیاگیا لیکن کل کے بعد سے پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کا جواب دیکھ کر بھارت خوفزدہ ہوا، بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کے لیے بہتر ہوگا، بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کے لیے اچھا ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امن ایک پراسس ہے اوربات چیت سے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں، بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، بھارت کو چاہیے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کو رول بیک کرے ، بھارت کو اندازہ ہوجانا چاہیے کہ کشمیری ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ