پاکستان نے بھارت کے کتنے جہاز گرائے؟ ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کا نیا انکشاف

ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے گئے اور 25 اہداف کو انگیج کیا گیا۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ بھارت کی بہت ساری ویب سائٹس اور گرڈ اسٹیشنز بلاک کردیے، بھارت کے جہازوں کو مکمل جام کردیا جس کی وجہ سے وہ لاوارث اُڑ رہے تھے۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے مجبور ہوگیا جو پاکستان کی فتح ہے۔

طلال چوہدری نےمزید کہا کہ بھارت ٹرمپ کی مداخلت سے مذاکرات پر راضی ہوگیا۔

دوسری جانب سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بھارت کے اپنے گلے پڑ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید نفسیاتی دباؤ میں ہے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا