دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہےتو اپنوں کے ساتھ بھی ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہےکہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہےتو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہیے۔

چوائس نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟

انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتےہوئےبانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناؤ میں کمی ہونی چاہیے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ