پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے پرنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کے محمداللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار  کو پاکستانی فورسز نے جبکہ پنجاب رینجزر کے اہلکار کو بھارتی فورسز نے سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد 12 مئی کو ڈی جی ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہواتھا جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان