پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

لاہور: پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 سے 19 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے اور 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام سے پنجاب میں داخل ہونے کے امکانات ہیں جس کے سبب 19 سے 20 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

Related posts

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی