اب بہت ہوگیا، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کے لیے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور  افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا