قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی مذمت

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ہیں، معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا ‌‌شکار نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ آج خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں نے اسکول جانے والے بچوں کی بس پر حملہ  کیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں، بس ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ