عمران خان نے آج پھر جھوٹ کا پتہ لگانیوالا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آج پھر پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے آئی تھی لیکن ایک بار پھر انہوں نے ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

لاہور پولیس گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آئی تھی اورتفتیشی ٹیم نے 9 مئی کے لاہور میں درج 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم کو اپنا مؤقف تحریری شکل میں بھجوادیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا کی عدم موجودگی میں جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا تھا۔

Related posts

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز