پاکستان اور افغانستان کا تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے  تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور سفارتی روابط میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان