فیصل واوڈا کی دفاعی بجٹ 3 گنا بڑھانے، تمام فورسز کی تنخواہیں دگنی کرنے کی تجویز

سینیڑ فیصل واوڈا نے دفاعی بجٹ 3 گنا تک بڑھانے اور تمام فورسز کی تنخواہیں دگنی کرنے کی تجویز دیدی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا ترقیاتی بجٹ روک کر دفاع پر لگانا ہو گا، بیرون ملک جانے والے سفارتی وفد میں اپوزیشن اراکین کو بھی شامل کرنے کیا جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا بچوں اور ٹرینوں پر حملے حقوق کی جنگ نہیں، نام نہاد ناراض لوگ بھارت سے پیسے اور ہتھیار لے رہے ہیں، ان سے کسی طرح کی ہمدری نہیں ہونی چاہیے، ایک ہی حل ہے کہ ان کو کچلا جائے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا پیپلز پارٹی ہر ممکن حد تک مسائل کا حل بات چیت سے چاہتی ہے لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں، ناراض ہیں تو شکایات کا حل اس طرح نہیں نکالا جاتا، معصوم بچوں کو خون بہانے والوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ