بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کی پراکسی کے طورپر لڑرہی ہے اور بھارت ان کو خونریزی کا پیسہ دیتا  ہے۔

چوائس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کو پوری قوت سے جواب دیں گے، اس قسم کے واقعات کے بعد ایسی تحریکیں مقبولیت کھودیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں اور عورتیں سمیت اپنا دفاع نہ کرسکنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جائے تو ایسا کر نیوالی تحریک کی مذمت ہوتی ہے اور اُس کا زورٹوٹ جاتا ہے۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ بی ایل اے بھارت کی پراکسی کے طورپر لڑرہی ہے، بھارت اُن کو پیسہ دیتا ہے اور وہ یہاں خونریزی کرتے ہیں، ہم جو کہہ رہے ہیں اُسے ثابت بھی کرینگے، یہ صرف باتیں نہیں ہیں۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا