بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود سے لاہور کے اسپتال میں ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر  نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

بیرسٹر گوہر شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال میں ان سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ 

ملاقات میں مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں۔

شاہ محمود قریشی صحت کی خرابی کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے لاہور میں اعجاز چوہدری اور پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور ان کی عیادت کی جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس حوالے سے بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی، میں پارٹی رہنماؤں کی تیمارداری کیلئے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی صرف عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ