ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے  بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں  پاسپورٹ قوانین مزیدسخت اور بہتر بنانے کیلئے  سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں، ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ