جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔

عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر  پر فرد جرم عائد کی گئی۔

ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ جناح ہاؤس حملےکے دو ملزم وفات پا چکے ہیں جب کہ مقدمے میں 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف کی خانیوال آمد، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر تعزیت

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر پیغام — “شہداء کا لہو ہمارے راستے کو روشن کر گیا ہے”

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع — احتجاج، ریلیاں اور اجتماعات پر مکمل پابندی