پنجاب میں امن وامان کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر ن لیگی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے پنجاب میں دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز پیش کر دی ۔۔ پنچایت بل دوہزار پچیس کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش
بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پرسوالیہ نشان پنجاب میں انصاف کی رفتارسےن لیگی ایم پی ایزبھی نہ خوش
ن لیگی رکن اسمبلی امجدعلی جاویدنےپنجاب میں دوبارہ پنچایت نظام لانےکی تجویزکردی پنچایت بل2025کےنام سےبل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا ہرضلع اوریونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانےکی تجویز پیش کی گئی ہےکمیٹی گھریلوجھگڑوں،چھوٹےمالی تنازعات اورمعمولی جرائم کافیصلہ صرف 30 دنوں میں کرےگی،پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق چھوٹےچھوٹےمعاملات تھانوں وکچہریوں میں لٹک جانابل کاباعث بنا،کمیٹی گھریلوتشدد،جہیزکےجھگڑے،پانی کےتنازعات،چوری،مارپیٹ اور3 سال تک کی سزاوالےجرائم سمیت28قسم کےمعاملات سنےگی،ہرضلع میں ایک ڈسٹرکٹ کمیونٹی جسٹس کمیٹی بنائی جائے،کمیٹی 10ارکان ہوں،جن میں سےکم ازکم2خواتین ہوں،ہریونین کونسل یاشہری وارڈمیں ایک چھوٹی کمیٹی ہو،جس کے15سے20 ارکان ہوں،10فیصدخواتین ہوں،کمیٹی ارکان کاتعلق اسی علاقےسےہوگااوروہ بدعنوانی یاکسی سنگین جرم میں ملوث نہیں ہوں گے،کمیٹی کےارکان کی منظوری ڈپٹی کمشنرسےہوگی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈپٹی کمشنرنامزدکرےگا،جوکمیٹی کےروزمرہ کام کوچلائےگا،ضلعی چیئرپرسن بھی ڈپٹی کمشنرکی سفارش پرحکومت مقررکرےگی،بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کےحوالےکردیاگیاکمیٹی دوماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرےگی۔