وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی وتعزیت کرتے ہوئے زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہےوزیر اعلیٰ نے ریسکیو 1122, پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کا تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ