چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حالیہ کشیدگی میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پوری قوم کی جیت قرار دیا۔ان کا کہنا تھا دنیا میں امن کا پیغام گیا ماضی میں بطور وزیرِاعظم انہوں نے عالمی سطح پر بھارت کی مداخلت کو بے نقاب کیا۔
لاہور ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اب بات سیاست سے آگے نکل کر ملکی سلامتی پر آ چکی ہے افواجِ پاکستان نے پوری قوم کی جنگ جیتی سیاسی و عسکری قیادت نے دانشمندی سے جنگ جیتی بھارت کی مداخلت پر دنیا کو قائل کیا قوم اس وقت اتحاد کی متقاضی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بجٹ میں ریلیف دے،