پی ڈی ایم اے پنجاب/رپورٹ

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع م میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اٹک میں 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی راولپنڈی کے شمس آباد میں 37، چکلالہ 27، کچہری میں 10 ملی میٹر میانوالی میں 13، عیسیٰ خیل 12 ملی میٹر چکوال میں 12، مری، نورپور تھل اور نارووال میں 11 ملی میٹر لاہور ایئرپورٹ پر 11، لکشمی چوک میں 3، گلبرگ، اپر مال، جیل روڈ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق، 101 زخمی ہوئے جہلم میں 2 افراد جاں بحق، 32 افراد زخمی ہوئے۔سب سے زیادہ متاثرہ ضلع لاہور میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے 3 افراد جانبحق ہوئے راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی اور لیہہ میں بھی اموات رپورٹ ہوئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت، “شہداء کا لہو آج بھی جمہوری پاکستان کے سفر کو روشن کر رہا ہے”

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا، نومبر میں سنگِ بنیاد رکھا جائے گا

جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں: وزیرِ خزانہ