وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی پلاسٹک سے پاک دن کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ہمارے ماحول، دریاؤں، سمندری حیات اور شہری ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے،پلاسٹک کا خاتمہ اجتماعی ذمہ داری ہے،

عالمی پلاسٹک سے پاک دن کے موقع پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام بہتر شہری ماحول کے لیے پلاسٹک کا استعمال ترک کردیں،پلاسٹک سے پاک ماحول ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، حکومت سندھ نے پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے اگست 2024 سے تمام حکومتی دفاتر میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کی،پلاسٹک بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ استعمال کرنے کی ہدایت کی،اپریل 2025 میں سندھ حکومت نے پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی عوام سے پلاسٹک کی جگہ کپڑے اور کاغذ کی ماحول دوست اشیا استعمال کریں۔

Related posts

جیوپولیٹیکل حالات پاکستان کے حق میں بہتر، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں: وزیرِ خزانہ

سہیل خان آفریدی نے خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل میں پیشرفت، سہیل آفریدی کو مکمل اختیار حاصل