وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بس پر حملے میں شہید ہونے والی 2 مزید طالبات شیما ابراہیم اور مسکان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید طالبہ شیما ابراہیم اور شہید طالبہ مسکان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے، شہید بچوں کے خاندان ہمارے سر کا تاج ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ معصوم بچوں کا خون قوم پر قرض ہے، فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے یہ قرض اتاریں گے۔ فتنہ الہندوستان کے آلہ کاروں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن چن کر ماریں گے۔